پولیس کے 2 شہید جوانوں کے اہلخانہ کو گھروں کی چابیاں دیدی گئیں

Jan 25, 2024

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل ہیں اور اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے دونوں جوانوں کے اہل خانہ کو گھروں کی چابیاں دے دی ہیں ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے لاہور پولیس کے دو شہدا اے ایس آئی عاصم علی اور کانسٹیبل محمد عرفان کے اہل خانہ سے دفتر میں ملاقات کی ، اے ایس آئی عاصم علی شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق ننکانہ کی تحصیل شاہ کوٹ میں 09 مرلے کا گھر خرید کر فراہم کیا گیا جبکہ کانسٹیبل محمد عرفان کے اہل خانہ کو انکی پسند کے مطابق کوٹ رادھا کشن ضلع قصور میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا ہے ۔

(روز نامہ پاکستان)

*******************