آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ترقیاتی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کیلئے سرگرم، علی الصبح مختلف دفاتر کے دورے
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورلاہور سمیت مختلف اضلاع میں جاری پولیس ترقیاتی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کیلئے سرگرم ہیں اور اس سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے علی الصبح لاہور میں مختلف دفاتر کے دورے کرکے ہدایات جاری کیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قربان پولیس لائنز میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی ٹیلی ٹرانسپورٹ کے زیر تعمیر دفاتر کے کاموں کا جائزہ لیا اورپولیس میس قربان لائنز کی اپ گریڈیشن کے کام کی انسپکشن، جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں آئی جی پنجاب شادمان میں زیر تعمیر میگا پولیس خدمت مرکز کی سائٹ پر پہنچے،ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس خدمت مرکز کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ پولیس خدمت مرکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار پراجیکٹ ہے،تکمیل مقررہ مدت میں یقینی بنائیں، خدمت مرکز شادمان سے شہریوں کو پولیسنگ و ڈرائیونگ سمیت 14 سے زائد پولیس سروسز میسر آئیں گی، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس انفراسٹرکچر میں بہتری کا مقصد شہریوں کو پبلک سروس ڈلیوری کی فراہمی بہتر بنانا ہے۔ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس، ڈی آئی جی ٹیلی ٹرانسپورٹ عمران احمر، ڈی آئی جی ایلیٹ منصور الحق رانا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی، ایس ایس پی ٹیلی ٹرانسپورٹ اسد سرفراز خان، ایس ایس پی آپریشنز لاہور علی رضا، چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی مستنصر فیروز، اے آئی جی آپریشنز پنجاب ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی، ایس پی ماڈل ٹاؤن اور اے ایس پی گلبرگ سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر76)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Tuesday, January 23, 2024