پنجاب پولیس 1934 کے رولز میں ترمیم ،تمام تھانوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنےکا حکم

Jan 22, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) پنجاب پولیس 1934 کے رولز میں اہم ترمیم کر دی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام تھانوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا حکم جاری کیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریکارڈ مرتب کرنے کے لیے تھانوں میں آئی ٹی پر دسترس رکھنے والے افراد کی تعیناتی کی جائے گی،تھانے کی تمام کارروائی روز کی بنیاد پر سسٹم ریکارڈ کا حصہ بنائی جائے گی، ڈیجیٹل ریکارڈ بنانے کے ساتھ 2 ہارڈ کاپیز بھی بنائی جائیں گی، ایک کاپی ھانہ اور ایک ہارڈ کاپی ایس پی آفس کے ریکارڈ کا حصہ ہو گی جبکہ ایس پی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کریں گے اور ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک کریں گے ۔دستاویزات کے مطابق ریکارڈ مرتب ہونے سے آئی جی پنجاب کسی بھی تھانے میں درج مقدمہ کی کارروائی ایک کلک پر دیکھ سکیں گے۔

(روز نامہ جنگ)

******************