پنجاب یونیورسٹی،دو طلباء گروپوں میں تصادم،5زخمی، 28گرفتار

Jan 22, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹر سے، مانیٹرنگ سیل) پنجاب یونیورسٹی میں دو طلباء گروپوں میں تصادم،فائرنگ، ڈنڈوں اور پتھروں کا بے دریغ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں5طلباء زخمی ہوگئے، پولیس نے 28افراد کو گرفتار کرلیا۔مانیٹرنگ سیل کے مطابق طلباء گروپوں کے مابین جھگڑا دوپہر کے وقت نیو کیمپس کے ہوسٹل نمبر 9کے باہر کینٹین پرہوا ۔پولیس نے بتایا کہ 28طلبہ کو گرفتار کیاجبکہ متعدد فرار ہوگئے اور دہشت گردی و اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تصادم کے دوران کینٹین اور یونیورسٹی کی املاک کو شدید نقصان پہنچا، ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(روز نامہ نوائے وقت)

******************