آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی نجی یونیورسٹی آمد،چیئرمین یونیورسٹی اویس رؤف نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا استقبال کیا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور چیئرمین یونیورسٹی آف لاہور اویس رؤف نے پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم اور ہیلتھ کئیر کیلئے ایم او یو پر دستخط کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے معروف نجی یونیورسٹی کا دورہ کیا، چیئرمین یونیورسٹی اویس رؤف نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا استقبال کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور چیئرمین یونیورسٹی اویس رؤف نے پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم اور ہیلتھ کئیر کیلئے ایم او یو پر دستخط کئے، ریکٹر یونیورسٹی آف لاہور محمد اشرف، ڈائریکٹر ابوذر غفاری اس موقع پر موجود تھے، ایم او یو کے مطابق نجی یونیورسٹی پنجاب پولیس کے 10 شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرے گی جبکہ دوران سروس انتقال کرنے والے پولیس ملازمین کے 05 اور حاضر سروس ملازمین کے 05 بچوں کو فیس کی مد میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ پولیس ملازمین کے بچوں کو ایم فل، پوسٹ گریجویشن پروگرامز کے لئے فیس میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے نجی یونیورسٹی کے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا، کارڈیالوجی اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ ایم او یو کے تحت یونیورسٹی کے ٹیچنگ ہسپتال میں پولیس ملازمین اور ان کے بچوں کو امراض قلب، دیگر بیماریوں کے لئے مفت علاج معالجے کی سہولت حاصل ہو گی،اس موقع پرنجی یونیورسٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ یونیورسٹی کے ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام تمام پولیس یونٹس میں فری میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ یونیورسٹی آف لاہور کے طلبا و طالبات کو فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس پروگرام کے تحت انٹرن شپ کروائی جائے گی،یونیورسٹی آف لاہور کے بچوں کو تعلیمی و تحقیقی مقاصد کیلئے پنجاب پولیس میں ترجیحی بنیادوں پر انٹرن شپ کے مواقع دئیے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کی اعلی تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی پر چیئرمین اویس رؤف کا شکریہ ادا کیا،آئی جی پنجاب نے یونیورسٹی میں ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کا بھی افتتاح بھی کیا۔ آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی ٹریفک کو یونیورسٹی میں طلبا و طالبات ان کے والدین اور اہل خانہ کی سہولت کے لئے فوری طور پر ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹر بنانے کے احکامات جاری کیے،ڈاکٹر عثمان انور نے یونیورسٹی کے سپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا، کھیلوں کی سہولیات کے معیار کو سراہا، ایڈیشنل ائی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، ڈی آئی جی ٹریننگ راو منیر، ایس ایس پی انوسٹی گیشن انوش مسعود چوہدری، اے آئی جی آپریشنز، اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی اور دیگر پولیس افسران ہمراہ تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر75)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, January 22, 2024