Jan 22, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےسی پی او کے ملازمین کے بچوں کو آفس آڈیٹوریم "درسگاہ" میں کارٹون فلم دکھائی ، بچوں کی کھانے پینے کی اشیا سے تواضع بھی کی گئی، بچے معیاری تفریح سے بے حد لطف اندوز ہوئے،اے آئی جی آپریشنز پنجاب ایس ایس پی ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی دوران فلم بینی بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس ایک فیملی ہے، خوشیاں اور غم سانجھے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم، صحت، فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ معیاری تفریح کیلئے بھی اقدامات جاری رہیں گے۔
(روز نامہ جنگ)
****************
