آئی جی کے تعمیراتی پراجیکٹس کے دورے ، کام کا جائزہ

Jan 21, 2024
 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبائی دارالحکومت میں پولیس کے تعمیراتی پراجیکٹس کے دورے کرکے زیر تکمیل کام کا جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن کے زیر تکمیل دفاتر کا معائنہ کیا، آئی جی پنجاب نے زیر تعمیر پولیس سٹیشن گلبرگ اور قربان لائنز پولیس اپارٹمنٹس کا بھی معائنہ کیا، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس، ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن کامران عادل، ڈی آئی جی ایلیٹ منصور الحق سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے،
آئی جی پنجاب نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کے تمام انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پراجیکٹس تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور جلد مکمل کر لیں گے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ تعمیراتی منصوبوں میں جدت، خوبصورتی اور سہولیات کے اعلی معیار کو ترجیح دی گئی ہے، پولیس کے مکمل ہونے والے تمام  تعمیراتی و ترقیاتی پراجیکٹس کا افتتاح جلد ہو گا، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے تعاون سے پولیس دفاتر، تھانوں کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کیا گیا ہے.
(روز نامہ نئی بات)
*****************