پنجاب پولیس کو نئی اے پی سی وہیکلز سے لیس کر دیا گیا

Jan 21, 2024

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس دہشت گردوں، شر پسندوں، جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے پرعزم ہیں۔پنجاب پولیس کو نئی اے پی سی وہیکلز سے لیس کر دیا گیا نئی اے پی سی وہیکلز سے کچہ ایریا، دشوار گذار و دلدلی دریائی علاقوں میں ڈاکوؤں، ملک دشمن عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں میں بے حدمدد ملے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کے کمانڈوز نے نئی ملنے والی اے پی سی گاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کا آغاز کر دیا کچہ کے 06 ہزار کلومیٹر سے زائد علاقے کو ڈاکوؤں دہشت گردوں سے پاک کیاکچہ ایریاز کو حکومت پنجاب اور عسکری اداروں کے تعاون سے امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

(روز نا مہ پاکستان)

*********