Jan 21, 2024
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور 2017ءسے قبل کے پولیس شہدا ءکے اہلخانہ کو پلاٹس کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل،راجن پور پولیس کے 8 شہدا ءکے اہل خانہ کو سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں پلاٹس فراہم کر دیئے گئے راجن پور پولیس کے شہداءمحمد امین، مظہر حسین ،عبدالحفیظ، غلام عباس ، عبداللہ فہیم ، مختیار احمد ،حبیب الرحمان اور محبوب ارشد کے اہل خانہ کی تقریب میں شرکت کی ان شہداءنے دہشت گردوں اور ڈاکوؤں سے مختلف واقعات میں مقابلے کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔آئی جی پنجاب نے شہداءکے اہل خانہ میں پلاٹس کے ملکیتی کاغذات تقسیم کئے پنجاب پولیس 2017 سے قبل کے تمام شہداءکے اہل خانہ کو گھروں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے ۔
(روز نامہ پاکستان)
*****************