انتخابات، سیکورٹی اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق، پولنگ اسٹشنز پر نفری تعیناتی کا فارمولا بھی طے

Jan 20, 2024

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات2024ء میں سکیورٹی اہلکاروں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ پولنگ سٹیشنز پر نفری تعیناتی کا فارمولا بھی طے کردیا گیا،الیکشن کمیشن کے مطابق سکیورٹی اہلکار تمام پولنگ سٹیشنز میں ڈیوٹی پر موجود ہوں گے، سکیورٹی اہلکار پُرامن ماحول کو یقینی بنائیں گے، سکیورٹی اہلکاروں پر بیلٹ پیپرز کی بحفاظت نقل وحرکت اور پہنچانے کی ذمہ داری ہو گی،پریذائیڈنگ افسر کی ہدایت کے بغیر کارروائی نہیں کرینگے،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 5، حساس پر 4اور سی کیٹیگری پر 3اہلکار تعینات ہونگے،پولیس حکام کی جانب سے الیکشن ڈیوٹی کیلئے سی آئی اے اور انویسٹی گیشن ونگ کو بھی ڈیوٹی پر تعینات کرنےکے احکامات جاری ۔ضابطہ اخلاق کے مطابق سکیورٹی اہلکار صاف شفاف اور پُرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے، پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کیلئے الگ ضابطہ اخلاق جاری کیا جائے گا۔

(روز نامہ جنگ)

***************