آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا دورہ راولپنڈی، جدید سیف سٹی پراجیکٹ، سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز کا معائنہ کیا
آئی جی پنجاب کی راولپنڈی پولیس کے تمام ترقیاتی پراجیکٹس کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت۔
سیف سٹی پراجیکٹ کی تکمیل سے راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں کو مزید محفوظ اور پر امن بنایا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر راولپنڈی کا افتتاح کر دیا،
پنجاب پولیس نے حادثات، تشدد کا شکار جانوروں کی مدد، علاج اور دیکھ بھال کیلئے مختلف شہروں میں پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر قائم کئے ہیں، آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب نے پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر میں جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف فلاحی تنظیموں کے ساتھ ایم او یوز بھی سائن کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی کا دورہ کیا اور زیر تکمیل جدید سیف سٹی پراجیکٹ سمیت انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ آر پی و راولپنڈی سید خرم علی اور سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو سیف سٹیز پراجیکٹ کی تکمیل بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے سیف سٹیز پراجیکٹ راولپنڈی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور منصوبے کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تعمیراتی کاموں کے معیار کو سراہا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کی تکمیل سے راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں کو مزید محفوظ اور پر امن بنایا جا رہا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے جرائم کنٹرول، ٹریفک مینجمنٹ اور حساس تنصیبات کی مانیٹرنگ کے عمل میں مزید بہتری آئے گی۔
سیف سٹی پراجیکٹ کے بعد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی میں سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز کے دورے کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز سول لائنز اور صدر بیرونی کا معائنہ کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تھانوں کے تمام حصوں کا دورہ کیا اور قلیل مدت میں جدید طرز پر اپ گریڈیشن کو سراہا، راولپنڈی پولیس افسران نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کو جاری پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ریکارڈ وقت میں سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز کی تکمیل ایک اہم کامیابی ہے، سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز میں شہریوں کو بہترین ماحول اور سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تھانوں میں شہریوں کو جدید سہولیات، صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کے تمام ترقیاتی پراجیکٹس مقررہ معیاد کے اندر پورے کئے جائیں،
بعد ازاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر گوالمنڈی راولپنڈی کا افتتاح بھی کیا۔ آر پی او راولپنڈی سید خرم علی، سی پی او سید خالد ہمدانی، سینئر افسران سمیت فنکاروں اور سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔اے ایس پی کائنات اظہر نے پنجاب اینیمل ریسکیو سنٹر راولپنڈی میں دستیاب سہولیات بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس نے حادثات، تشدد کا شکار جانوروں کی مدد، علاج اور دیکھ بھال کیلئے مختلف شہروں میں پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر قائم کئے ہیں، لاہور، گوجرانوالہ کے بعد راولپنڈی میں قائم ہونے والا یہ تیسرا اینیمل ریسکیو سنٹر ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس اینیمل ریسکیو سینٹرز میں جانوروں کو ابتدائی طبی امداد، علاج معالجہ اور دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مہذب معاشروں میں انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے تحفظ و ویلفئیر کا بھی خیال رکھا جاتا ہے، پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر سڑکوں، گلی، محلہ سمیت ہر جگہ مشکلات کا شکار جانوروں کی مدد کے لیے کام کرے گا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس انسانوں کے ساتھ جانوروں کیلئے بھی معاشرے کو محفوظ بنا رہی ہے۔ تقریب سے قبل آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر میں جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف فلاحی تنظیموں کے ساتھ ایم او یوز بھی سائن کئے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 59)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Tuesday, January 16, 2024