آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد فراہم کر دیئے۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد فراہم کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وہاڑی پولیس کے ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد اظہر کو اہلیہ کے گردوں کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، سپیشل برانچ ملتان کے اے ایس آئی مظہر حسین کو کینسر کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، سرگودھا کے کانسٹیبل سکندر حیات کو ہیڈ انجری کے علاج کیلئے01 لاکھ روپے دئیے گئے، اٹک کے ڈرائیور کانسٹیبل عمران شیخ کو سپائنل کارڈ کے علاج کیلئے  ایک لاکھ روپے دئیے گئے، سرگودھا کے ریٹائرڈ انسپکٹر غلام سرور کو ٹیومر علاج کیلئے 83 ہزار 610 روپے دئیے گئے، اوکاڑہ کے کانسٹیبل شفقت اللہ خان کو کم سن بیٹے کے علاج کیلئے 70 ہزار روپے دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا فنڈز ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی اور منظوری کے بعد جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس فورس اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں اور ہیلتھ مسائل سے دوچار افسران و اہلکاروں کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 58)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, January 16, 2024