سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری
قواعد و ضوابط کے مطابق 06 جونیئر کلرکوں کو سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے جس کے تسلسل میں قواعد و ضوابط کے مطابق 06 جونیئر کلرکوں کو سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی نے ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ترقی پانے والوں میں محمد نثار، عمران اسلم، امجد حبیب، راشد محمود، رانا فہیم اختر اور انجم حنیف شامل ہیں جنہیں جونیئر کلرک سے سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ترقی پانے والے کلرکوں کو مبارک باد، مزید تندہی سے فرائض کی ادائیگی کے احکامات دئیے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 57)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, January 15, 2024