آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس کے ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس کے ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزیدتقریبا 07 لاکھ روپے جاری کر دئیے گئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی ہدایت پر پنجاب پولیس کے ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید 07 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ پی لاہور کے ایس پی فتح احمد کو اہلیہ کی سرجری کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، خانیوال کے کانسٹیبل عدیل ظفر کو ٹیومر کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، خانیوال کے کانسٹیبل محمد رفیق کے بیٹے کو کڈنی ٹرانسپلانٹ اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے، شیخوپورہ کے ٹریفک کانسٹیبل غلام نواز کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 76 ہزار 606 روپے دئیے گئے،پی ایچ پی پنجاب کے کانسٹیبل رانا محمد عرفان کو طبی اخراجات کیلئے 62 ہزار 158 روپے دئیے گئے جبکہ ملتان کے کانسٹیبل محمد اشفاق کو دمہ کے علاج کیلئے 50 ہزار روپے دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ بالا فنڈز ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد جاری کئے۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا نے مذکورہ بالا کیسز دستاویزات سکروٹنی کے بعد آئی جی پنجاب کو بھجوائے تھے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ویلفیئر فنڈز اور پولیس ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی میں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 56)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, January 15, 2024