آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 13 لاکھ 70 ہزار روپے فراہم کر دیئے ۔
ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ کے کانسٹیبل کامران محمود کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 13 لاکھ 70 ہزار روپے فراہم کر دیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ کے کانسٹیبل کامران محمود کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے ، فیصل آباد کے ریٹائرڈ انسپکٹر نذیر احمد ثاقب کو بائی پاس آپریشن کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے، گجرات کے کانسٹیبل محمد نعیم اشرف کو طبی اخراجات کیلئے ادائیگی کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ ٹیلی ٹرانسپورٹ پنجاب کے کانسٹیبل عبدالمجید کو اہلیہ کے سپائنل کارڈ پرابلم کے علاج کیلئے 70 ہزار روپے دئیے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے  مذکورہ بالا کیسز سکروٹنی اور منظوری کے بعد فنڈز اجراء کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بھجوائے تھے جس پر آئی جی پنجاب نے فنڈز اجرا کی منظوری دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس فورس اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں مزید اقدامات جاری رہیں گے ۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 54)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, January 14, 2024