آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ایک روزہ دورہ پر فیصل آباد آمد

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ایک روزہ دورہ پر فیصل آباد آمد
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس لائن فیصل آباد میں شہداء کی فیملیز سے ملاقات ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور فیصل آباد پولیس کے 10 شہداء کی فیملیز میں پلاٹس کے ملکیتی کاغذات حاصل تقسیم کئے۔
آئی جی پنجاب نے سیف سٹی پراجیکٹ فیصل آباد کا بھی دورہ کیا ، تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کے احکامات دئیے۔
سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن پیپلز کالونی دورے کے دوران جدید سہولیات کی فراہمی کے بعد تھانہ ورکنگ کی انسپکشن کی ۔
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس شہداء محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دو ہزار سترہ سے قبل کے تمام شہداء کے اہلخانہ کی رہائش کیلئے پلاٹس اور گھروں کی فراہمی کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے اور اس سلسلے میں اب تک لگ بھگ 550 سے زائد شہدا کی فیملیز کیلئے پلاٹس کا انتظام کر لیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب نے آج پولیس لائنز فیصل آباد میں شہداء کی فیملیز سے ملاقات اور ان میں پلاٹس کے ملکیتی کاغذات تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ایک روزہ دورہ پر فیصل آباد پہنچے ، آر پی او فیصل اباد ڈاکٹر محمد عابد خان اور سی پی او فیصل اباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے آئی جی پنجاب کو خوش آمدید کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس لائن فیصل آباد میں یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے ، شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس لائن فیصل آباد میں شہداء کی فیملیز سے ملاقات  کی اور فیصل آباد پولیس کے شہداء کی فیملیز میں پلاٹس کے ملکیتی کاغذات حاصل تقسیم کئے۔  فیصل آباد پولیس کے 10 شہداء کو جدید سہولیات سے آراستہ مختلف رہائشی سکیموں میں پلاٹس دئیے گئے ہیں ۔ آئی جی پنجاب نے کہا پنجاب پولیس کی ویلفیئر برانچ 2017 سے قبل کے تمام شہداء کی فیملیز کیلئے پلاٹس کا انتظام کر رہی ہے ، شہداء کی فیملیز کو پلاٹس پر گھروں کی تعمیر کیلئے انڈوومنٹ فنڈ سے معاونت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہداء پولیس کی فیملیز ہمارا حصہ ہیں ، انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارے دل میں بستے ہیں ، شہداء کی فیملیز کی ضروریات کا ہر طرح سے خیال رکھا جا رہا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایم ڈی سیف سٹی پر اتھارٹی ڈی آئی جی احسن یونس نے پولیس لائن فیصل آباد میں سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر PITB، حکام سیف سٹی پروجیکٹ C&W ،FWO ،IDAP اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان اور سی پی او فیصل آباد کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے سیف سٹی پروجیکٹ پر تعمیراتی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او فیصل آباد اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے سیف سٹی پروجیکٹ کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے احکامات جاری کیے۔ بعد ازاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سپیشل انیشیٹو پروٹوکول پر منتقل کیے جانے والے دیدہ زیب پولیس اسٹیشن پیپلز کالونی کا دورہ کیا اور جدید سہولیات کی فراہمی کے بعد تھانہ ورکنگ کا جائزہ لیا ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تھانوں کو اپ گریڈ کرنے کا مقصد عوام کے لیے پولیس دفاتر میں سروس ڈیلوری کو مزید آسان اور بہتر بنانا ہے۔ شہریوں کی سہولیات اور خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 53)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, January 14, 2024