آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی گوجرانوالہ آمد ، زیر تعمیر سیف سٹی پراجیکٹ کا معائنہ کیا
گوجرانوالہ میں سیف سٹی پراجیکٹ جلد فعال ہو جائے گا اور عوام اس کی سہولیات سے مستفید ہوں گے۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وہٹرنری ہسپتال میں ”حفاظت بے زبان کی“ سلوگن کے ساتھ بنائے گئے پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کا وزٹ کیا۔
پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر سے بے زبان جانوروں کو تحفظ اور سہولت حاصل ہوگی ۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور زیر تعمیر سیف سٹی پراجیکٹ کا معائنہ کیا ، ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ فراز احمد ، کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور سیف سٹی اتھارٹی کے افسران نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی ۔ آئی جی پنجاب نے سیف سٹی پراجیکٹ پر ہونے والے کام کا جائزہ لیا اور بروقت تکمیل کے حوالے سے ہدایات دیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سیف سٹی وزٹ کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انکے سوالات کے جوابات دئیے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایات پر سیف سٹی گوجرانوالہ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ کی وجہ سے کرائم اور ٹریفک کنٹرول میں کافی مدد مل رہی ہے، گوجرانوالہ میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ جلد فعال ہو جائے گا اور عوام اس کی سہولیات سے مستفید ہوں گے۔ ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس ، سی او او سیف سٹی مستنصر فیروز سمیت دیگر افسران بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ تھے۔
بعد ازاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ میں سپیشل انیشیٹو پروٹوکول پر اپ گریڈ ہونے والے تھانوں سول لائن،تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور تھانہ پیپلز کالونی کے وزٹس کئے ۔آئی جی پنجاب نے بہترین سروس ڈلیوری ماحول اور جدید سہولیات کی فراہمی پر افسران کی سپرویژن کو سراہا ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سپیشل انیشئیٹو تھانوں میں ویلکمنگ انوائرمنٹ گائیڈ کانسٹیبل اور بہترین سٹاف کی تعیناتی خوش آئند ہے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ عوامی رائے جاننے کے لئے QR کوڈ سہولت ، کمپیوٹرائزڈ سروس ڈلیوری، فرنٹ اور بیک اینڈ سہولیات قابل ستائش ہیں ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ گوجرانوالہ میں زیادہ تر تھانہ جات کو SIPS پروٹوکول کے تحت اپڈیٹ کیا جا چکا ہے اس تبدیلی کا مقصد عوام کے لئے تھانوں اور پولیس دفاتر میں سروس ڈلیوری کو آسان اور بہتر بنانا ہے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام تھانہ جات کو SIPS پروٹوکول پر اپ گریڈ کرکے سروس ڈلیوری کو آسان اور فاسٹ ٹریک کیا گیا ہے ، شہریوں کی سہولت اور خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے وہٹرنری ہسپتال میں ”حفاظت بے زبان کی“ سلوگن کے ساتھ بنائے گئے پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کا وزٹ کیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کے قیام پر سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کو شاباش دی ، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر سے بے زبان جانوروں کو تحفظ اور سہولت حاصل ہوگی ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 52)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Saturday, January 13, 2024