سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سندھ پولیس کے زیرتربیت افسران سے ٹریننگ، فیلڈ تجربات بارے دریافت کیا،
زیر تربیت ڈی ایس پیز کو سنٹرل پولیس آفس کی مختلف برانچز کی ورکنگ بارے آگاہی دی جائے گی، آئی جی پنجاب
نوجوان افسران کے لئے فیلڈ کے ساتھ آفس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کا تجربہ حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے،ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ نوجوان پولیس افسران کے لئے فیلڈ پولیسنگ کے ساتھ آفس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کا تجربہ حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے،ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کوسنٹرل پولیس آفس کی مختلف برانچز کی ورکنگ بارے آگاہی دی جائے گی اور ویلفیئر، ڈسپلن، فنانس،آپریشنز اور انویسٹی گیشن سمیت مختلف برانچز کی ورکنگ سکھائی جائے گی، آئی جی پنجاب نے کہاکہ سی پی او کی ٹریننگ کے بعد سندھ کے پولیس افسران پروفیشنل کیریئر میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کے سنٹرل پولیس آفس دورے کے موقع پر ان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سندھ پولیس کے زیرتربیت افسران سے ٹریننگ اور فیلڈ تجربات بارے دریافت کیا، آئی جی پنجاب کی سندھ پولیس کے ڈی ایس پیز کو ٹریننگ دلجمعی اور لگن کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ٹریننگ کے دوران اربن و رورل پولیسنگ کے تمام پہلوؤں بارے آگاہی و مہارت حاصل کریں، آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے جرائم کی سرکوبی، پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے اقدامات یقینی بنائیں۔ زیر تربیت ڈی ایس پیز نے آئی جی پنجاب کو فیلڈ ٹریننگ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات اور مشاہدات بارے آگاہ کیا، مختلف سوالات بھی پوچھے۔اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم اور اے آئی جی ٹریننگ فیصل مختار سمیت دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 45)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Friday, January 12, 2024