چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات

چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی سنٹرل پولیس آفس آمد، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات
دوران ملاقات پنجاب پولیس ویلفیئر برانچ کی ورکنگ کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے کیلئے ایم او یو سائن۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور چئیرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے ایم او یو پر دستخط کئے۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس کی ویلفیئر رجیم اور انٹرنل ورکنگ کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کردیا گیا ہے،مہینوں اور ہفتوں میں ہونے والا دفتری کام اب دنوں اور گھنٹوں میں پایہ تکمیل پہنچے گا، سٹیشنری اور اخراجات کی بچت ہوگی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس آئی ٹی برانچ اور پی آئی ٹی بی کے باہمی اشتراک سے سافٹ وئیر تیار، ویلفیئر برانچ کی ورکنگ پیپر لیس ہو گئی۔اضلاع سے ویلفیئر برانچ میں آنے والے میڈیکل کلیم کے دستاویزات اب ڈیجیٹل طور پر پراسس ہونگے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس پہلا ادارہ ہے جس نے کانسٹیبل سے لے کر افسران تک پوری فورس کا ریکارڈ آن لائن کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں چئیرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی قیادت میں آئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔چئیرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی قیادت میں آئے وفد میں ایڈیشنل ڈی جی قاسم افضل اور جوائنٹ ڈائریکٹر سالک فاروق شامل تھے جبکہ ایم ڈی سیف سٹی احسن یونس، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین،چیف آپریٹنگ آفیسر مستنصر فیروز اور عمارہ اطہر سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔ دوران ملاقات پنجاب پولیس ویلفیئر برانچ کی ورکنگ کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے کیلئے ایم او یو سائن کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور چئیرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے ایم او یو پر دستخط کئے۔
ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب غازی صلاح الدین نے کہا کہ پنجاب پولیس نے مینٹیننس الاؤنس، لاسٹ پے، ویڈنگ، فیونرل چارجز اور ایجوکیشن سکالرشپس تمام کیٹیگریز میں فنڈز منتقلی کو آن لائن کر دیا ہے اور ابرقم وصولی کیلئے اہلکاروں کے دفاتر کے چکر بھی ختم، درخواست دہندہ کو بذریعہ چیک ڈائریکٹ اکاؤنٹ میں ادائیگی ہوگی، ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس دنیا کے ان چند پولیسنگ اداروں میں شامل ہے جس کی تمام فورس کا ڈیٹا ایک موبائل ایپ (ہرمس ایپ) میں موجود ہے اور فورس کا کوئی بھی افسر یا اہلکار اس ایپ کے ذریعے محکمانہ امور بارے درخواست دے کر ریلیف حاصل کرسکتا ہے۔ سی او او سیف سٹی اتھارٹی نے کہاکہ پنجاب پولیس کا اے سی آر سسٹم مکمل طور پر آن لائن، 3 روز میں 500 وارڈنز کی اے سی آرز کو آن لائن پراسس کرکے ترقیاں دی گئیں۔ چئیرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کہاکہ پنجاب پولیس ہمارے لئے دوسرے گھر کی مانند ہے، پولیس نے ٹیکنالوجی کی چینج مینجمنٹ سے خود کو بہترین طور پر ہم آہنگ کیا اورپنجاب پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سافٹ وئیرز کو استعمال کرنے میں نمبر ون پولیس فورس ہے۔ تقریب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں باہمی تعاون کو بڑھانے بارے مختلف امور باے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 44)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, January 11, 2024