پنجاب پولیس کا نجی فلاحی ادارے کے تعاون سے ٹرانجسینڈرز بچوں کی تعلیم کیلئے تاریخی اقدام
پنجاب پولیس نے نجی فلاحی ادارے کے تعاون سے جلو کے علاقے میں ٹرانسجینڈرز بچوں کے لئے ''تحفظ درسگاہ'' کا سنگ بنیاد رکھ دیا،
تحفظ درسگاہ میں 05 سے 18برس کی عمر کے ٹرانسجینڈر بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا، آئی جی پنجاب
پرائمری لیول پر بہترین تعلیم، کوالٹی آف لائف بہتر کرنے کیلئے مختلف سکلز سکھائیں جائیں گی، اے ایس پی شہربانو نقوی کی بریفنگ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور یوکے کریکولم اینڈ ایکریڈیشن باڈی کے فاؤنڈر ٹرسٹی زاہد بھٹی نے گزشتہ دنوں ایم او یو پر دستخط کئے تھے۔
لاہور 11 جنوری: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں پنجاب پولیس ٹرانسجینڈرز کی فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کے لئے متحرک ہے اور اس سلسلے میں پنجاب پولیس نے ایک اور تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے نجی فلاحی ادارے کے تعاون سے لاہور میں جلو کے علاقے میں ٹرانسجینڈرز بچوں کے لئے ''تحفظ درسگاہ'' کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ ٹرانسجینڈرز بچوں کیلئے ''تحفظ درسگاہ'' چار کنال اراضی پر بنائی جا رہی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور تحفظ درسگاہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے برطانوی تنظیم یوکے کریکولم اینڈ ایکریڈیشن باڈی کے چیئرمین، ٹرانسجینڈرز کے ہمراہ ٹرانسجینڈرز کے خصوصی سکول کا سنگ بنیاد رکھا،برطانوی تنظیم یوکے کریکولم اینڈ ایکریڈیشن باڈی میں زاہد بھٹی، نبیل عامر، عبداللہ مشتاق اور اسد علی ملک شامل تھے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تحفظ درسگاہ میں 05 سے 18برس کی عمر کے ٹرانسجینڈر بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے باہمی تعاون سے مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے، ٹرانسجینڈر بچوں کوپرائمری لیول پر بہترین تعلیم، کوالٹی آف لائف بہتر کرنے کیلئے مختلف سکلز سکھائیں جائیں گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور یوکے کریکولم اینڈ ایکریڈیشن باڈی کے فاؤنڈر ٹرسٹی زاہد بھٹی نے گزشتہ دنوں ایم او یو پر دستخط کئے تھے، یوکے کریکولم اینڈ ایکریڈیشن باڈی ٹرانسجینڈر بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے تحفظ درسگاہ کے قیام کے اخراجات اٹھائے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ تحفظ درسگاہ میں ٹرانسجینڈر بچوں کی تعلیم وتربیت اور انہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے باہمی تعاون سے مشترکہ اقدامات کئے جارہے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ ٹرانسجینڈرز کمیونٹی میں گرو کلچر کا خاتمہ، ٹرانسجینڈرز بچوں کے لئے تعلیم، خواجہ سراوں کے روزگار کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس نے تحفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے ٹرانسجینڈر کے پرائمری اینڈ ووکیشنل درسگاہ کے قیام کیلئے زمین فراہم کی ہے جبکہ تحفظ درسگاہ کی ورکنگ کیلئے برطانوی تنظیم کے ساتھ ایس او پیز کی تشکیل اور سکیورٹی کے فرائض پنجاب پولیس ادا کرے گی۔ یوکے کریکولم اینڈ ایکریڈیشن باڈی سے زاہد بھٹی نے کہاکہ یوکے کریکولم اینڈ ایکریڈیشن باڈی درسگاہ کا نصاب،اساتذہ کی تربیت اور ڈے ٹو ڈے سرگرمیوں کا پروگرام تشکیل دے گی۔تقریب سے ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس، سی او او مستنصر فیروز، سی ٹی او عمارہ اطہر اور دیگر افسران نے بھی خطاب کیا،وکٹم سپورٹ افسر ان زنایہ، ٹرانسجینڈر شبنم چوہدری و دیگر نے پولیس تحفظ مراکز میں ٹرانسجینڈرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے پنجاب پولیس کے اقدامات کو سراہا،ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی صلاح الدین، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، ایس ایس پی ایڈمن، اے آئی جی آپریشنز پنجاب، ایس ڈی پی او گلبرگ اے ایس پی شہربانو، سینئر پولیس افسران اور بڑی تعداد میں ٹرانسجینڈرز شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 43)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
