آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا منڈی بہاؤالدین میں فائرنگ سے 03 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ کر لی۔
آئی جی پنجاب کا ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منڈی بہاؤالدین میں فائرنگ سے 03 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ کر لی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 42)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************