سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ٹریفک پولیس کے ہونہار انسپکٹر شاہد مسیح کی ملاقات۔

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ٹریفک پولیس کے ہونہار انسپکٹر شاہد مسیح کی ملاقات۔
 انسپکٹر شاہد مسیح آئل پینٹنگ، پنسل ورک، گلاس پینٹنگ اور کیلی گرافی میں خدا داد ٹیلنٹ کے حامل آرٹسٹ ہیں۔
انسپکٹر شاہد مسیح نے آئی جی پنجاب کو خصوصی طور پر تیار کردہ دو فن پاروں کا تحفہ پیش کیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ٹریفک پولیس کے ہونہار انسپکٹر شاہد مسیح نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، فیصل آباد ٹریفک پولیس کے انسپکٹر شاہد مسیح آئل پینٹنگ، پنسل ورک، گلاس پینٹنگ اور کیلی گرافی سمیت مصوری کی دیگر اصناف میں خدا داد ٹیلنٹ کے حامل آرٹسٹ ہیں۔انسپکٹر شاہد مسیح نے آئی جی پنجاب کو خصوصی طور پر تیار کردہ دو فن پاروں کا تحفہ پیش کیا۔انسپکٹر شاہد مسیح کے تیار کردہ دیدہ زیب فن پارے پنجاب پولیس کے مختلف دفاتر میں بھی آویزاں ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹر شاہد مسیح کے ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے بھرپور حوصلہ افزائی کی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹر شاہد مسیح کو تعریفی سند اور نقد انعام بھی دیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ انسپکٹر شاہد مسیح جیسے ورسٹائل افسران پنجاب پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں، ایسے فرض شناس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہر سطح پر جاری رہے گی۔ ملاقات کے موقع پر انسپکٹر شاہد مسیح کے بیٹے امن، آریان اور ایلیا بھی موجود تھے۔
 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 41)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, January 11, 2024