Jan 11, 2024
لاہور(کر ائم رپو رٹر)سیف سٹی اتھارٹی کے مزید 42 کمیونیکیشن افسران کو ترقی مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے39 افسران کو سینئر کمیونیکیشن افسران اور 03 افسران کو بطور پولیس ٹیکنیکل افسران پروموٹ کیا گیا ہے قبل ازیں دو ہفتے قبل بھی 31 افسران کو سینئر کمیونیکیشن افسران، 41 کو بطور پولیس ٹیکنیکل افسران پروموٹ کیا گیا تھا۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے ترقی پانے والے 42 سینئر کمیونیکیشن افسران کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سینئر کمیونیکیشن افسران اور سینئر ٹیکنیکل افسران کو تھری سٹار بیجز لگائے۔ایڈیشنل آئی جی محمد کامران خان، ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس دیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔
(روز نامہ پاکستان)
******************
