آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور لاہور ٹریفک پولیس کے دفاتر کی اپ گریڈیشن کیلئے پرعزم
پولیس خدمت مرکز گارڈن ٹاؤن کی طرز پر لبرٹی، واپڈا ٹاؤن، گوجرانوالہ، قصور سمیت دیگر شہروں میں تمام پولیس دفاتر کو اپ گریڈ کر دیا ہے
پبلک سروس ڈیلیوری دفاتر کی اپ گریڈیشن کے بعد ٹریفک پولیس کے دفاتر کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، ڈاکٹر عثمان انور
ٹریفک پولیس لاہور کے 44 دفاتر کو 15جنوری تک اپ گریڈ کر رہے ہیں، عمارہ اطہر
ٹریفک دفاتر کی اپ گریڈیشن کیلئے حکومت سے کوئی فنڈ نہیں لیا،اپنے ذرائع سے حاصل آمدن سے ٹریفک پولیس دفاتر کی حالت زار کو بہتر کر رہے ہیں، سی ٹی او لاہور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور لاہور ٹریفک پولیس کے دفاتر کی اپ گریڈیشن کیلئے پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں آئی جی پنجاب نے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے ہمراہ ٹریفک دفاتر کے اپ گریڈیشن پلان بارے ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس خدمت مرکز گارڈن ٹاؤن کی طرز پر لبرٹی، واپڈا ٹاؤن، گوجرانوالہ، قصور سمیت دیگر شہروں میں تمام خدمت مراکز و دفاتر کو اپ گریڈ کر دیا ہے، ابتدائی مرحلے میں ہم نے شہریوں کیلئے پولیس دفاتر کے فرنٹ اینڈ کو کارپوریٹ ماحول کی طرز پر جدید سہولیات سے آراستہ کیا اور پبلک سروس ڈیلیوری دفاتر کی اپ گریڈیشن کے بعد اب ٹریفک پولیس کے دفاتر کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے آئی جی پنجاب کو ٹریفک پولیس کے دفاتر کی اپ گریڈیشن پلان بارے آگاہ کیا، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ ٹریفک پولیس لاہور کے 44 دفاتر کو 15جنوری تک اپ گریڈ کر رہے ہیں، ٹریفک دفاتر کی اپ گریڈیشن کیلئے حکومت سے کوئی فنڈ نہیں لیا، اپنے ذرائع سے حاصل آمدن سے ٹریفک پولیس دفاتر کی حالت زار کو بہتر کر رہے ہیں، سی ٹی او لاہور نے مزیدکہا کہ دفاتر کی اپ گریڈیشن کے ساتھ بتدریج انسپکشن کیلئے عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ٹریفک پولیس کے تمام دفاتر سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز کی طرز پر جدید سہولیات سے آراستہ ہونگے اورٹریفک پولیس کا سٹاف بھی پولیس خدمت مراکز کے سٹاف کی طرح اچھے ماحول میں فرائض سر انجام دے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 38)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, January 10, 2024