سال نو میں بھی محکمہ پولیس میں ترقیوں کا عمل جاری، سیف سٹی کے مزید 42 کمیونیکیشن افسران کو ترقی مل گئی

سال نو میں بھی محکمہ پولیس میں ترقیوں کا عمل جاری، سیف سٹی کے مزید 42 کمیونیکیشن افسران کو ترقی مل گئی
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر سینئر افسران نے سینئر کمیونیکیشن افسران اور سینئر ٹیکنیکل افسران کو تھری سٹار بیجز لگائے۔
سیف سٹی 18 شہروں میں شروع ہورہا ہے، ترقی پانے والے افسران ڈیٹا مینیجر کے طور پر وہاں جائیں گے۔ آئی جی پنجاب
ٹیکنالوجی میں سبقت وقت کی اہم ضرورت، خود کو ٹیکنالوجی کی جدتوں سے ہم آہنگ اور اپ گریڈ کرتے رہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور
پولیس کمیونیکیشن افسران کا کیرئیر سٹرکچر تشکیل پا چکا، کمیونیکیشن افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر کے عہدے تک جائیں گے۔ آئی جی پنجاب
15 کی کال پر شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، شہریوں سے بد اخلاقی ناقابل قبول ہے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سال نو میں بھی محکمہ پولیس میں ترقیوں کا عمل جاری جاری ہے جس کے تسلسل میں سیف سٹی اتھارٹی کے مزید 42 کمیونیکیشن افسران کو ترقی مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے39 افسران کو سینئر کمیونیکیشن افسران اور 03 افسران کو بطور پولیس ٹیکنیکل افسران پروموٹ کیا گیا ہے قبل ازیں دو ہفتے قبل بھی 31 افسران کو سینئر کمیونیکیشن افسران، 41 کو بطور پولیس ٹیکنیکل افسران پروموٹ کیا گیا تھا۔
 سیف سٹیز اتھارٹی کے ترقی پانے والے 42 سینئر کمیونیکیشن افسران کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینئر کمیونیکیشن افسران اور سینئر ٹیکنیکل افسران کو تھری سٹار بیجز لگائے۔ایڈیشنل آئی جی محمد کامران خان، ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس، چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی مستنصر فیروز سمیت دیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مبارک باد پیش کی۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ ترقی پانے والے پولیس کمیونیکیشن افسران کی تنخواہ میں 50 ہزار ماہانہ اضافہ ہوگیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے سیف سٹی افسران کو ہدایت کی کہ وہ 15 کی کال پر شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، شہریوں سے بد اخلاقی ناقابل قبول ہے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ سیف سٹی 18 شہروں میں شروع ہورہا ہے، ترقی پانے والے افسران ڈیٹا مینیجر کے طور پر وہاں جائیں گے،پولیس کمیونیکیشن افسران کا کیرئیر سٹرکچر تشکیل پا چکا، کمیونیکیشن افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹر،  ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر کے عہدے تک جائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ ٹیکنالوجی میں سبقت وقت کی اہم ضرورت، خود کو ٹیکنالوجی کی جدتوں سے ہم آہنگ اور اپ گریڈ کرتے رہیں، جمود کا شکار ہرگز نہ ہوں، نئی مہارتیں سیکھیں، مزید تعلیم سے قابلیت میں اضافہ کریں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سیف سٹی کے تمام کمیونیکیشن افسران پروگرامنگ، کمیونیکیشن سمیت دیگر شعبوں میں مزید بہتر کارکردگی کو اپنا شعار و ٹارگٹ بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ پنجاب پولیس جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ادارہ ہے جس میں ہیومن ریسورس کے ساتھ ٹیکنالوجی کو خدمات کی فراہمی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ایڈیشنل آئی جی محمد کامران خان، ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس اور مستنصر فیروز نے بھی ترقی پانے والے افسران سے خطاب کیا۔تقریب میں ترقی پانے والے سینئر کمیونیکیشن افسران کے اہلخانہ کی خصوصی طور پر شرکت کی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 37)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, January 10, 2024