آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے بچوں کی ویلفیئر کیلئے مزید ساڑھے 11 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری
رواں سال بھی پولیس ملازمین کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رکھے جائیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ویلفیئر برانچ کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کے بچوں کی ویلفیئر کیلئے مزید ساڑھے 11 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل ریحان نوید کے بیٹے محمد طلحہ کو امراض قلب کے علاج معالجے کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے،اے ایس آئی حبیب الرحمان کی بیٹی فضا ایمان کے میڈیکل اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے جاری کئے گئے، اے ایس آئی محمد ادریس کو بیٹی وجیہہ ادریس کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے،ہیڈ کانسٹیبل اسلم پرویز کے بیٹے اسامہ اسلم کو علاج معالجے کیلئے 70 ہزار روپے جاری کئے گئے، کانسٹیبلز جاوید الیاس اور محمد افضل کو بچوں کے علاج کیلئے 70 ہزار روپے فی کس دئیے گئے، نائب قاصد فیصل ندیم کو بیٹے کے علاج کیلئے 70 ہزار روپے جاری کئے گئے جبکہ سٹینو گرافر محمد فرید کو بیٹے کے علاج معالجے کیلئے 30 ہزار روپے دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ پولیس ویلفیئر فنڈ سے رواں برس بھی پولیس ملازمین کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رکھے جائیں، آئی جی پنجاب نے کہاکہ آرپی اوز، ڈی پی اوز اپنے ماتحت ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر سے کیسز متعلقہ دستاویزات کے ساتھ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 36)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, January 10, 2024