Jan 09, 2024
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس نے مختلف وارداتوں میں مطلوب دو مزید اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لئے تفصیلات کے مطابق اشتہاری محمد ناصر 2022 میں لودھراں میں ڈکیتی کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، دوسرا اشتہاری جہانزیب سٹی ڈویژن پولیس رحیم یار خان پولیس کو ڈکیتی کی مقدمہ میں مطلوب تھا پنجاب پولیس کی ٹیم نے دونوں اشتہاریوں کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، مسلسل فالو اپ سے دونوں کو گرفتار کیا دو اشتہاریوں کی گرفتاری سے رواں برس کے آٹھ روز میں بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی۔
(روز نامہ پاکستان)
*****************
