آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا تھانہ ماڈل ٹاؤن لاہور کا دورہ، سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن سمیت جاری تمام تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا تھانہ ماڈل ٹاؤن لاہور کا دورہ، سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن سمیت جاری تمام تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے آئی جی پنجاب کو تعمیراتی کام بارے آگاہ کیا۔
کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ موثر کوارڈینیشن سے تمام زیر تکمیل کام کو جلد مکمل کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
حکومت پنجاب کے تعاون سے پولیس تھانوں اور دفاتر کو جدید وسائل سے اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تھانہ ماڈل ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا اور سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن سمیت جاری تمام تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب نے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں ایس ڈی پی او دفتر، بیرکس سمیت دیگر دفاتر میں جاری زیر تکمیل کام کا معائنہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی سمیت دیگر افسران نے آئی جی پنجاب کو تعمیراتی کام بارے آگاہ کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سائبان پراجیکٹ سمیت تمام زیر تکمیل کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ موثر کوارڈینیشن سے باقی کام کو جلد مکمل کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ تھانے میں موجود تمام پولیس دفاتر کو جاری کردہ ہدایات کے مطابق جلدپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے دونوں فلور پر تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور افسران کو ہدایات جاری کیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ حکومت پنجاب کے تعاون سے پولیس تھانوں اور دفاتر کو جدید وسائل سے اپ گریڈ کیا جارہا ہے، سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقلی سے شہریوں کو سروس ڈلیوری میں سہولت میسر آرہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی، اے آئی جی ایڈمن صاحبزادہ بلال عمر، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، ایس پی ماڈل ٹاؤن ارتضی کمیل اور ایس ڈی پی او گلبرگ اے ایس پی سیدہ شہربانو سمیت دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 35)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, January 9, 2024