پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیاں جاری، لاہور ٹریفک پولیس کے 37 اسسٹنٹس کو سینئر ٹریفک اسسٹنس کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
لاہور ٹریفک پولیس کے 37 اسسٹنٹس کو پہلی بار محکمانہ ترقی دی گئی، رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی ٹریفک پولیس کے یونیفارم میں تقریب میں شرکت۔
آئی جی پنجاب نے 2023 میں بہترین کارکردگی کے حامل 20 ٹریفک افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔
دوران ڈیوٹی شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت
لین سسٹم، اوور سپیڈنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور دیگر ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی تمام فیلڈ فارمیشنز میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے جس کے تسلسل میں لاہور ٹریفک پولیس کے 37 اسسٹنٹس کو سینئر ٹریفک اسسٹنس کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس کے 37 اسسٹنٹس کو پہلی بار محکمانہ ترقی دی گئی،ترقی پانے والے ٹریفک اسسٹنٹس کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی ٹریفک پولیس کے یونیفارم میں تقریب میں شرکت کی، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، اے آئی جی ایڈمن صاحبزادہ بلال عمر، اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سینئر افسران نے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو سینئر ٹریفک اسسٹنٹ عہدے پر پروموشن کے رینک لگائے۔
آئی جی پنجاب نے 2023 میں بہترین کارکردگی کے حامل 20 ٹریفک افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے ٹریفک اسسٹنٹس کو محکمانہ ترقی پر مبارک باد دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ٹریفک اسسٹنٹس کو محکمانہ ترقیاں ملنے سے پوری ٹریفک فورس کا مورال بلند ہوا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ٹریفک اہلکار محکمانہ ترقی کا فائدہ پہلے سے زیادہ اچھی پرفارمنس کی صورت شہریوں کو منتقل کریں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ دوران ڈیوٹی شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں اورلین سسٹم، اوور سپیڈنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور دیگر ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 34)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, January 9, 2024