پولیس ملازمین کے بچوں میں ہاکی کے فروغ کیلئے پنجاب پولیس اور خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کے درمیان ایم او یو طے پا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ہاکی کے لیجنڈ پلیئرخواجہ جنید نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں ایم او یو پر دستخط کئے۔
ایم او یو کے تحت پنجاب پولیس اور خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی مل کر ہاکی کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس انسداد جرائم، پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے ساتھ سپورٹس و تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں ہاکی کے کھیل سے وابستہ نوجوان اتھلیٹس اور بچوں کی حوصلہ افزائی و سرپرستی کیلئے خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کے ساتھ ایم او یو سائن کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ملازمین کے بچوں میں ہاکی کے فروغ کیلئے پنجاب پولیس اور خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کے درمیان ایم او یو طے پا گیام سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ہاکی کے لیجنڈ پلیئرخواجہ جنید نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ایم او یو کے تحت پنجاب پولیس اور خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی مل کر ہاکی کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات کریں گے، ہاکی کے کھیل سے وابستہ بچوں اور نوجوان کھلاڑیوں کو ہاکی کا سامان، ٹریننگ اور سرپرستی فراہم کی جائے گی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی پولیس ملازمین کے بچوں کو ہاکی سکھانے کیلئے فری کوچنگ اور ہاکی کٹس فراہم کرے گی، ہاکی کھلاڑیوں کے انتخاب اور ٹریننگ کیلئے سپورٹس کیمپ لگائے جائیں گے، کھلاڑیوں کی کوچنگ کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کے ساتھ موثر کوارڈینیشن کیلئے فوکل پرسن تعینات کرے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس نے حالیہ نیشنل گیمز میں 14 میڈلز حاصل کئے، ہاکی سمیت تمام کھیلوں کی سرپرستی کیلئے سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اقدامات میں تیزی لائی جارہی ہے۔
ہاکی لیجنڈ پلیئر خواجہ جنید نے پنجاب پولیس کے ساتھ ایم او یو کو ہاکی کے مستقبل کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر ہاکی مقابلوں کے انعقاد، ورکشاپ اور ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کریں گے۔ خواجہ جنیدنے مزیدکہا کہ پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر ہاکی کے نئے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جائے گا اور مستقبل کیلئے نئے کھلاڑیوں کی کھیپ تیار کی جائے گی۔ ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی ایڈمن صاحبزادہ بلال عمر، اے آئی جی آپریشنز ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اور ایس ڈی پی او گلبرگ اے ایس پی سیدہ شہربانو سمیت دیگر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 33)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, January 9, 2024