آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو بچوں کے علاج کیلئے مزید 20 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری۔
لاہور پولیس کے کانسٹیبل توصیف اکرم کو چار سالہ بیٹے محمد ہادی کے کوکلئیر امپلانٹ کیلئے 15 لاکھ روپے جاری۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کو بچوں کے علاج کیلئے مزید 20 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے کانسٹیبل توصیف اکرم کو چار سالہ بیٹے محمد ہادی کے کوکلئیر امپلانٹ کیلئے 15 لاکھ روپے جاری کئے گئے، کوکلئیر امپلانٹ سرجری کے بعد چار سالہ محمد ہادی سننے کے قابل ہوجائے گا اور نارمل بچوں کی طرح اپنی زندگی گذارے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اے ایس آئی محمد حنیف کو پانچ سالہ بیٹی مناہل کے عارضہ قلب کے علاج کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے،کانسٹیبل بلال اکبر کو تین سالہ بیٹے محمد حسین کے تھیلیسیمیا کے علاج کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ لیڈی کانسٹیبل افشاں نواز کو تین سالہ بیٹے ابو بکر کے علاج کیلئے 70 ہزار روپے دئیے گئے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی نے مذکورہ بالا کیسز کی منظوری دے کر فنڈز اجراء کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بھجوائے تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ہمارے پھول پراجیکٹ کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کے ساتھ ساتھ انکی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں اور صحت مسائل سے دوچار ملازمین کی معاونت کیلئے بھرپور تعاون کیا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 32)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, January 9, 2024