Jan 08, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قربان پولیس لائنز کا دورہ کہا اور زیر تعمیر پولیس اپارٹمنٹس کا معائنہ کیا ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپارٹمنٹس کے تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ اور پولیس افسران نے آئی جی پنجاب کو جاری کام بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے زیر تعمیر عمارت کے تمام فلورز کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کو مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس اپارٹمنٹس کا تعمیراتی کام کوالٹی اسٹینڈرڈ کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اپارٹمنٹس کی تعمیر سے پولیس افسران و ملازمین کو رہائش کی سہولت میسر آئے گی ۔
(روز نامہ جہان پاکستان)
*******************