لاہور (کر ائم رپو رٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے برطانوی تنظیم کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی ۔برطانوی تنظیم کیوفد میں اسد علی ، زاہد بھٹی اور عبداللہ مشتاق شامل تھے ۔دوران ملاقات ٹرانسجینڈرز کمیونٹی کی مدد ، سہولت ، تعلیم کیلئے جاری اقدامات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی وفد کو پولیس تحفظ مراکز کے پلیٹ فارم سے ٹرانسجینڈرز کی معاونت کے لئے جاری اقدامات بارے آگاہ کیا ۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ پنجاب پولیس نے تحفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے ٹرانسجینڈرز سمیت دیگر کمزور طبقوں کے سماجی تحفظ کے لئے 300 سے زائد ایم او یوز سائن کئے ہیں ۔ صوبے کے تمام اضلاع کے پولیس تحفظ مراکز میں ٹرانسجینڈرز کو وکٹم سپورٹ افسران تعینات کیا گیا ہے ۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹرانسجینڈرز وکٹم سپورٹ افسران اپنی کمیونٹی کے افراد کو ترجیحی سماجی و قانونی تحفظ فراہم کر رہے ہیں ، ٹرانسجینڈرز کمیونٹی کے افراد کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لئے مختلف تنظیموں کے تعاون سے ترجیحی اقدامات جاری ہیں ۔ دوران ملاقات ٹرانسجینڈرز افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہسپتال میں خصوصی وارڈ کے قیام بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ٹرانسجینڈرز افراد کی تعلیم کے لئے پولیس تحفظ مرکز سکول کے قیام بارے گفتگو کی گئی۔
(روز نامہ جنگ)
*******************