پولیس ملازمین کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کےلئے9 لاکھ روپے جاری

Jan 07, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے اقدامات جاری ہیں ، پولیس ملازمین کے بچوں کے علاج معالجے کے لئے مزید تقریباً 9 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک وارڈن ماجد علی کے بیٹے محمد خزیمہ ماجد کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے، اوکاڑہ کے کانسٹیبل محمد یار اعوان کو بیٹی کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، ڈی جی خان پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عتیق الرحمن کو بیٹوں کے علاج معالجے کیلئے 01لاکھ 40ہزار روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے مالی لیاقت علی کو بیٹے کی سپیچ اینڈ ہیرنگ پرابلم کے علاج کیلئے 01 لاکھ 10 ہزار روپے دئیے گئے،پی ایچ پی کے کانسٹیبل عمران فیض کو بیٹی کی علاج کیلئے 70 ہزار روپے دئیے گئے۔جبکہ سویپر سجاد مسیح کو بیٹے کے ہرنیا آپریشن کےلئے 22 ہزار روپے دئیے گئے۔

(روز نامہ پاکستان)

******************