لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس اسٹیشن ڈائریزکے سلسلے میں ڈی پی او خوشاب اور انکی ٹیم سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے خوشاب پولیس کی گذشتہ چار ماہ کی کارکردگی بارے بریفنگ دی آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے خوشاب کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے جرائم کے قلع قمع کیلئے جاری آپریشنز بارے گفتگو کی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس تحفظ سنٹر خوشاب کے پلیٹ فارم سے سماجی مشکلات کا شکار افراد کے لئے مثالی خدمات قابل ستائش ہیں جس کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیاجائے خوشاب سے آئے شہریوں نے بروقت کارروائی اور انصاف کی فراہمی پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو جرائم کی سرکوبی کا ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثرا ستعمال سے مجرمان کے قلع قمع کے ساتھ ساتھ شہریوں کو خدمات کی فراہمی کا عمل مزید آسان کیا جائے۔
(روز نامہ پاکستان)
***************
