پنجاب ٹریفک پولیس کا ریگو لر، انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی بذریعہ آن لائن تجدید کا آغاز

Jan 06, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی ہدایت پرٹریفک پولیس پنجاب کا شہریوں کی سہولت کیلئے اہم اقدام، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی بذریعہ آن لائن تجدید کا آغاز کردیا گیا  آئی جی پنجاب نے ریگولر و انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید میں شہریوں کو مزید سہولت دے دی، شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پیمنٹ اور دستاویزات جمع کروا کر ریگولر اور انٹر نیشنل لائسنس کی تجدید کروا سکیں گے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ریگولر اور انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید آن لائن پیمنٹ سے پولیس خدمت مراکز، ٹریفک سنٹرز، تھانوں کے فرنٹ ڈیسک اور پبلک پورٹل پر بھی متعارف کروادی گئی  لرنر ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید تھانوں کے فرنٹ ڈیسک سے بھی جاری ہے ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہا کہ پولیس خدمت مراکز اور ٹریفک سنٹرز میں بھی نیو لرنر اور لرنر کی تجدید آن لائن پیمنٹ پر منتقل کر دی گئی ہے جبکہ پبلک پورٹل اور تھانوں میں پہلے ہی آن لائن پیمنٹ پر لرنر لائسنس تجدید کا عمل جاری ہے  ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شہری پبلک پورٹل کی سہولت پنجاب پولیس، ڈی ایل آئی ایم ایس کی ویب سائٹ اور پنجاب پولیس کی ایپ سے سہولت حاصل کرسکتے ہیں اوران اقدامات کا مقصد شہریوں کیلئے ٹریفک لائسنس کے اجراء کا عمل مزید آسان بناتے ہوئے ہر ممکن سہولت دینا ہے۔

(روز نامہ پاکستان)

******************