بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کے کریک ڈاؤن میں تیزی
پنجاب پولیس نے مختلف وارداتوں میں مطلوب دو مزید اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لئے۔
اشتہاری محمد ناصر 2022 میں لودھراں میں ڈکیتی کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔
دوسرا اشتہاری جہانزیب سٹی ڈویژن پولیس رحیم یار خان پولیس کو ڈکیتی کی مقدمہ میں مطلوب تھا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے مختلف وارداتوں میں مطلوب دو مزید اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اشتہاری محمد ناصر 2022 میں لودھراں میں ڈکیتی کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، دوسرا اشتہاری جہانزیب سٹی ڈویژن پولیس رحیم یار خان پولیس کو ڈکیتی کی مقدمہ میں مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس کی ٹیم نے دونوں اشتہاریوں کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، مسلسل فالو اپ سے دونوں کو گرفتار کیا اور بالاخر دونوں اشتہاریوں، کو لے کر دبئی سے لے کر وطن روانہ ہوئے۔ دو اشتہاریوں کی گرفتاری سے رواں برس کے آٹھ روز میں بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 05 ہوگئی ہے۔ ان مجرمان کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک سے گرفتار کیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اشتہاریوں کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ دونوں مجرمان کے خلاف قانونی کاروائی مکمل کرتے ہوئے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 31)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
