آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں کا دورہ، زیر تعمیر گیسٹ ہاؤس کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں کا دورہ، زیر تعمیر گیسٹ ہاؤس کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔
آئی جی پنجاب نے گیسٹ ہاؤس کے مختلف فلورز پر جاری فنشنگ ورک بارے ہدایات جاری کیں۔
گیسٹ ہاؤس میں غیر ملکی پولیس وفود اور دیگر مہمانوں کو قیام کی سہولت میسر آئے گی۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں کا دورہ کیا اور زیر تعمیر گیسٹ ہاؤس کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ایس ایس پی ندا عمر چٹھہ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو مکمل ہونے والے تعمیراتی کام بارے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے گیسٹ ہاؤس کے مختلف فلورز پر جاری فنشنگ ورک بارے ہدایات جاری کیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ایلیٹ سنٹر میں گیسٹ ہاؤس کے باقی تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، تعمیراتی کام کی تکمیل کے بعد گیسٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب جلد رکھی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ گیسٹ ہاؤس میں غیر ملکی پولیس وفود اور دیگر مہمانوں کو قیام کی سہولت میسر آئے گی۔ ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ وقار عباسی نے آئی جی پنجاب کو مختلف پیشہ وارانہ امور بارے بھی آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی ایلیٹ منصور الحق اور سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر سمیت دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 29)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, January 8, 2024