آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سیف سٹیز اتھارٹی قربان لائنز آمد، اہم اجلاس کی صدارت کی
آئی جی پنجاب کی لاہور میں ای خدمت مرکز کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت۔
ای خدمت مرکز میں شہری ایک مشین سے 14 سہولیات حاصل کر سکیں گے، مشین کے ساتھ سکینر منسلک ہوگا اور فیس کی ادائیگی بذریعہ پی ایس آئی ڈے ہوگی۔ آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کی ٹریفک لائسنسنگ سے متعلقہ امور کے ازالے کیلئے ٹریفک پولیس کو پی آئی ٹی بی کے ساتھ موثر کوارڈینیشن کی ہدایت۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبائی دارالحکومت میں ای پولیس خدمت مرکز کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے، ای پولیس خدمت مرکز سے شہری ایک مشین پر 14 پولیسنگ سہولیات حاصل کر سکیں گے، مشین کے
ساتھ سکینر منسلک ہوگا اور فیس کی ادائیگی بذریعہ پی ایس آئی ڈے ہوگی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ کے بعد ای خدمت مرکز کا دائرہ کار صوبے کے تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے ٹریفک لائسنسنگ سے متعلقہ امور و مسائل کے ازالے کیلئے ٹریفک پولیس کو پی آئی ٹی بی کے ساتھ موثر کوارڈینیشن کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ 31 جنوری تک ویب پر مبنی آن لائن لائسنسنگ سمیت تمام سروسز کو ٹریفک ایپلی کیشن پر منتقل کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ٹریفک پولیس کے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور دفاتر کی تزئین و آرائش کا کام 31 جنوری تک مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ماڈل ٹاؤن اور اچھرہ میں سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن اور سائبان پراجیکٹ کو 10 جنوری تک مکمل کیا جائے اور سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول کے ایس اوپیز کے مطابق تمام کام کو جلد از جلد مکمل کیاجائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ شاندار کارکردگی کے حامل پولیس افسران کی عزت افزائی کیلئے سنٹرل پولیس آفس کی بیسمنٹ کی دیوار کو سجایا جائے گا اور اس دیوار پر شاندار کارکردگی کے حامل افسران کے نام، تصاویر اور شکریہ کے پیغامات درج ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قربان پولیس لائنز میں سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ای خدمت مرکز، ٹریفک لائسنسنگ امور، سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز سمیت دیگر محکمانہ امور زیر بحث آئے۔
اجلاس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں جاری سیف سٹی پراجیکٹس کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ایم ڈی سیف سٹی دیگر اضلاع میں سیف سٹی پراجیکٹس پر جاری کام کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ وزٹس کا آغاز کریں گے۔دوران اجلاس پولیس فلیٹس کے تعمیراتی کام،انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے دیگر پراجیکٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی، چئیرمین پی آئی ٹی بی، چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی مستنصر فیروز، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، ایس ایس پی آپریشنز لاہور، ایس پی ماڈل ٹاؤن، اے ایس پی گلبرگ سمیت دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 28)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, January 8, 2024