پنجاب ہائی وے پٹرول(پی ایچ پی) کے قیام کو 19 برس مکمل، الحمرا ہال میں ریزنگ ڈے کی تقریب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پنجاب ہائی وے پٹرول کی یونیفارم میں بطور مہمان خصوصی شرکت،
ڈی آئی جی اطہر وحید کی زیر نگرانی پی ایچ پی نے گذشتہ برس رولزڈرافٹنگ، پروموشن اور آئی ٹی اصلاحات میں مثالی کام کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور
پنجاب پولیس نے صرف ایک کلومیٹر موٹروے تعمیر کی لاگت سے اپنے تھانوں کے سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقل کردیا۔ آئی جی پنجاب
بہتری کا سفر جاری ہے ابھی ہم نے اپنی پولیس لائنز، بیرکس اور چوکیوں کو ٹھیک کرنا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
آئی جی پنجاب نے مختلف کیٹیگریز میں بہترین کارکردگی کے حامل پی ایچ پی اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب ہائی وے پٹرول، پنجاب پولیس کی انتہائی اہم فیلڈ فارمیشن ہے جس نے گذشتہ برس جرائم کنٹرول، سروس ڈلیوری اور مجموعی پرفارمنس میں 40 فیصد نمایاں بہتری کا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب ہائی وے پٹرول چند ماہ قبل کارکردگی میں موٹر وے پولیس سے آگے نکلنے کا ٹاسک دیا جو پی ایچ پی نے بھرپور محنت اور ٹیکنالوجی بیسڈ اصلاحات سے پورا کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈی آئی جی اطہر وحید کی زیر نگرانی پنجاب ہائی وے پٹرول نے رولزڈرافٹنگ، محکمانہ پروموشنز اور آئی ٹی اصلاحات میں بے مثال کام کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پنجاب پولیس نے صرف ایک کلومیٹر موٹروے کی لاگت کے برابر رقم سے اپنے 737 تھانوں کے فرنٹ اور بیک اینڈ کو ٹھیک کرتے ہوئے سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقل کردیا، اگر ایک کلومیٹر موٹر وے کی لاگت کے قریب مزید فنڈز کاسٹ آف انویسٹی گیشن کیلئے مل جائیں تو تفتیش کے نظام کی خامیاں کو دور کردیا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کی ضروریات اور وسائل میں واضح فرق ہے تاہم اٹک سے ڈیرہ غازی خان تک کسی ایک پوسٹ کو بھی خالی نہیں چھوڑا گیا، عوام کی جان و مال کے تحفظ اور پبلک سروس ڈلیوری کیلئے ہم دہشت گردوں اورسماج دشمن عناصر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کی ڈرائیونگ لائسنس سمیت تمام سروس ڈلیوری کیوآر کوڈ بیسڈ اور مکمل شفاف ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پنجاب پولیس کی پبلک پرسیپشن میں 13 فیصد بہتری کی رپورٹ دی ہے جبکہ پولیس کے اپنے فیڈ بیک مینجمنٹ سسٹم میں 98 فیصد شہریوں نے پنجاب پولیس کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعریف کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ بہتری کا سفر جاری ہے ابھی ہم نے پولیس لائنز، بیرکس اور چوکیوں کو ٹھیک کرنا ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ آج ہم وعدہ کرتے ہیں کہ کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے فورس کی عزت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج الحمرا ہال میں پنجاب ہائی وے پٹرول کے قیام کو 19 برس مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقدہ ریزنگ ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب ہائی وے پٹرول کی یونیفارم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول راؤ عبدالکریم نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔
ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید نے سال 2023 میں پی ایچ پی کی کارکردگی بارے بتایا کہ پی ایچ پی کی ای پولیس پوسٹ کے ذریعے17.7 افراد کی چیکنگ کی گئی، 8790 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، 8.8 ملین افراد کی چیکنگ کی گئی اور 4636 چوری شدہ گاڑیوں کو برآمد کیا گیا، 2.01 ملین چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، 620.5 ملین روپے جرمانہ کی مد میں قومی خزانے میں جمع کروائے گئے، 38070 کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کاروائی اور 1.21 ملین ہیلمٹ کے بغیر افراد کے چالان کئے گئے،شاہرات پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے نفاذ کے تحت 40046 چالان ٹکٹ جاری اور 20 ملین جرمانہ عائد کیا گیا۔ 54571 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور 4786 گاڑیوں میں غیر معیاری گیس سلنڈرکے استعمال پر کاروائی کی گئی۔ پی ایچ پی ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن سسٹم کے تحت47 ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا اور 62880 لائسنسز کا اجراء کیا گیا، پی ایچ پی کی تمام پوسٹوں پر پولیس خدمت مراکز کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا، 36 ڈرائیونگ سکولز کا قیام اور ہزاروں افراد کو داخلہ دیا گیا، 360 پٹرولنگ پوسٹوں پر کمیونٹی فورسز کا قیام عمل میں لایا گیا، شاہرات پر 21478 افراد کو مکینیکل ہیلپس فراہم کی گئی، 2337 افراد کو ابتدائی طبی امداد، 55773 افراد کو دیگر امداد دی گئی، پی ایچ پی اہلکاروں نے 16 افراد کی زندگیوں کو بچایا، 818 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا، 3664 ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا، گرین ہائی ویز پراجیکٹ کے تحت 10 ہزار پودے لگائے گئے، رواں برس پی ایچ پی کو 313 نئی گاڑیاں فراہم کی گئیں، انہوں نے مزیدکہاکہ سال 2022 کے ساتھ تقابلی جائزے میں جرائم میں 48 فیصد جبکہ ٹریفک حادثات 45 فیصد میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ بہترین خدمات کی فراہمی پر 33139 شہریوں نے مثبت فیڈ بیک دیا جس کا تناسب 99.8 فیصد ہے۔ آئی جی پنجاب نے سال دو ہزار 23 میں بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی افسران و اہلکاروں کو شاباش دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پی ایچ پی کے شہید ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان کو بہادری ایوارڈ، ہیڈ کانسٹیبل غلام عباس کو کرائم پریوینشن ایوارڈ، اے ایس آئی خرم شہزاد کو روڈ سیفٹی ایوارڈ، اے ایس آئی سمِیر اختر کو ہیومن سروس ایوارڈ، لیڈی کانسٹیبل رابعہ اعظم کو بیسٹ لیڈی آفیسر ایوارڈ جبکہ بیسٹ آفس سٹاف کا ایوارڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام محی الدین کو دیا گیا۔ لیڈی کانسٹیبل فضیلت اسلم، کانسٹیبل محمد عامر، کانسٹیبل قیصر خان، کانسٹیبل اشفاق احمد، کانسٹیبل فیصل شہزاد، ہیڈ کانسٹیبل عطا مصطفی جمیل، ڈاکٹر عامر منظور، ڈاکٹر اسد عباس، ڈاکٹر رضوان علی، سب انسپکٹر ساجد اسماعیل اور اے ایس آئی عاصم پڈھیار کومحک۔انہ فرائض کے ساتھ ساتھ کھیلوں، تعلیم، سیاحت اور شاعری کے میدان میں کارہائے نمایاں انجام دینے پر سٹارز آف پی ایچ پی کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔سب انسپکٹر محمد ارشد کو کرکٹ، سب انسپکٹرڈاکٹر طاہر شاہ کو بیڈمنٹن، کانسٹیبل طاہر سجاد کو رسہ کشی اور کانسٹیبل اشفاق احمد کو شوٹنگ والی بال کے چیمپئن بننے پر سپورٹس ایوارڈ دیے گئے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی عبدالکریم، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ وقار عباسی، ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن محمد ادریس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد خان، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ سمیت پنجاب پولیس کے تمام سینئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 27)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, January 8, 2024