سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی برطانوی تنظیم کے وفد کے ساتھ ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی برطانوی تنظیم کے وفد کے ساتھ ملاقات
دوران ملاقات ٹرانسجینڈرز افراد کیلئے ہسپتال میں خصوصی وارڈ اور ٹرانسجینڈرز کی تعلیم کیلئے تحفظ مرکز سکول کے قیام بارے گفتگو کی گئی ۔
ٹرانسجینڈرز کمیونٹی کے افراد کو باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے مختلف تنظیموں کے تعاون سے ترجیحی اقدامات جاری ہیں ۔ آئی جی پنجاب 
پنجاب پولیس نے تحفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے ٹرانسجینڈرز سمیت دیگر کمزور طبقوں کے سماجی تحفظ کیلئے 300 سے زائد ایم او یوز سائن کئے ہیں ۔  
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ٹرانسجینڈر افراد کو سماجی و قانونی تحفظ اور باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے پولیس تحفظ مراکز کے پلیٹ فارم سے ترجیحی اقدامات جاری ہیں،صوبے کے تمام تحفظ مراکز میں ٹرانسجینڈرز کو خصوصی ٹریننگ کے بعد وکٹم سپورٹ افسران تعینات کیا گیا ہے اور ٹرانسجینڈرز وکٹم سپورٹ افسران اپنی کمیونٹی کے افراد کی مشکلات کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدام یقینی بنا رہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹرانسجینڈر کی ووکیشنل ٹریننگ ، اور ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں اور مختلف تنظیموں کے اشتراک سے انہیں باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں برطانوی تنظیم کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ دوران ملاقات ٹرانسجینڈرز افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہسپتال میں خصوصی وارڈ کے قیام بارے تبادلہ خیال کیا گیا اور ٹرانسجینڈرز افراد کی تعلیم کیلئے پولیس تحفظ مرکز سکول کے قیام بارے گفتگو کی گئی۔دوران ملاقات ٹرانسجینڈرز کمیونٹی کی مدد ، سہولت ، تعلیم کیلئے جاری اقدامات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
 
برطانوی تنظیم کے وفد میں اسد علی ، زاہد بھٹی اور عبداللہ مشتاق شامل تھے جبکہ پنجاب پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی ایلیٹ منصور الحق، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، ایس ڈی پی او گلبرگ اے ایس پی سیدہ شہربانو اور پنجاب پولیس کی وکٹم سپورٹ افسران معصومہ اور کشش نے میٹنگ میں شرکت کی ۔۔برطانوی تنظیم کے وفد کو پولیس تحفظ مراکز کے پلیٹ فارم سے ٹرانسجینڈرز کی معاونت کیلئے جاری اقدامات بارے آگاہ کیا ۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے تحفظ مرکز کے پلیٹ فارم سے ٹرانسجینڈرز سمیت دیگر کمزور طبقوں کے سماجی تحفظ کیلئے 300 سے زائد ایم او یوز سائن کئے ہیں جن کے تحت متعدد اقدامات جاری ہیں ۔ ایس ڈی پی او گلبرگ اے ایس پی سیدہ شہربانو نے وفد کو وکٹم سپورٹ افسران کی ٹریننگ و فرائض اور ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو ان سے حاصل ہونے والے فوائد بارے آگاہ کیا ۔ برطانوی تنظیم کے وفد میں شامل شخصیات نے ٹرانسجینڈرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے پولیس تحفظ مراکز کی کارکردگی کو سراہا ۔ وفد میں شامل اسد علی نے کہا کہ ٹرانسجینڈرز افراد کو باعزت روزگار کی فراہمی میں معاونت اور اعلی تعلیم کی فراہمی کیلئے ووکیشنل ٹریننگ سمیت باہمی تعاون سے مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے ۔ وفد میں شامل زاہد بھٹی نے کہا کہ پولیس تحفظ مرکز کے اقدامات سے ٹرانسجینڈرز کمیونٹی کو سماجی تحفظ حاصل ہوا اور انکی مشکلات میں کمی آئی جو قابل ستائش ہے ۔ 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 25)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, January 7, 2024