آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری
پولیس ملازمین کے بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید تقریبا 09 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔
ٹریفک وارڈن ماجد علی کے بیٹے محمد خزیمہ ماجد کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس
اوکاڑہ کے کانسٹیبل محمد یار اعوان کو بیٹی کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید تقریبا 09 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن ماجد علی کے بیٹے محمد خزیمہ ماجد کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے ، اوکاڑہ کے کانسٹیبل محمد یار اعوان کو بیٹی کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ ڈی جی خان پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عتیق الرحمن کو بیٹوں کے علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ 40 ہزار روپے دئیے گئے۔ لاہور پولیس کے مالی لیاقت علی کو بیٹے کی سپیچ اینڈ ہیرنگ پرابلم کے علاج کیلئے 01 لاکھ 10 ہزار روپے دئیے گئے ،پی ایچ پی کے کانسٹیبل عمران فیض کو بیٹی کی علاج کیلئے 70 ہزار روپے دئیے گئے جبکہ سویپر سجاد مسیح کو بیٹے کے ہرنیا آپریشن کیلئے 22 ہزار روپے دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ویلفیئر فنڈ اور ویلفیئر پراجیکٹس سے حاصل آمدن سے پولیس فورس اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ آر پی اوز ، ڈی پی اوز ماتحت ملازمین کے ہیلتھ ویلفیئر سے متعلقہ کیسز متعلقہ دستاویزات کے ساتھ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 22)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Saturday, January 6, 2024