ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن سروسز میں ایک اور اضافہ، آن لائن تجدید کا آغاز

ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن سروسز میں ایک اور اضافہ، آن لائن تجدید کا آغاز
نہ قطار نہ انتظار اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید گھر بیٹھے کریں۔
ٹریفک پولیس پنجاب اور پی آئی ٹی بی اشتراک سے ڈرائیونگ لائسنس سسٹم میں جدت لائی گئی ہے
آج سے شہری اپنے ریگولر لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس کی خود تجدید آن لائن کر رہے ہیں۔
آن لائن لائسنس سروسز سے خدمت مراکز اور دیگر ٹریفک دفاتر کے رش میں کمی آئے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن سروسز میں ایک اور اضافہ کیا گیا تھا جس سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اب شہریوں کو اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید گھر بیٹھے کرنے سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ٹریفک پولیس پنجاب اور پی آئی ٹی بی کے اشتراک سے ڈرائیونگ لائسنس سسٹم میں جدت لائی گئی ہے۔شہری پہلے لرنر لائسنس اور لرنر لائسنس کی تجدید آن لائن حاصل کر رہے تھے۔آج سے شہری اپنے ریگولر لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس کی خود تجدید آن لائن کر رہے ہیں۔ آج سے شروع کی گئی سروسز میں اب تک 842 شہری ریگولر آن لائن لائسنس کی تجدید کیلئے اپلائی کر چکے ہیں۔10 شہریوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کیلئے اپلائی کر دیااور17566 نے نیو لرنر جبکہ 3295 شہریوں نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیلئے اپلائی کیا ہے۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ شہری اب گھر بیٹھے ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کروا رہے ہیں جبکہ آن لائن لائسنس سروسز سے خدمت مراکز اور دیگر ٹریفک دفاتر کے رش میں کمی آئے گی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 21)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, January 5, 2024