آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے بچوں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری
لاہور سمیت مختلف اضلاع کے اہلکاروں کے بچوں کو علاج معالجے کیلئے مزید 19 لاکھ روپے سے زائد جاری،
مظفر گڑھ کے ہیڈ کانسٹیبل امداد حسین کو چار سالہ بیٹے عبدالرافع کے کوکلئیر امپلانٹ کیلئے 15 لاکھ روپے کی منظوری۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے بچوں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے اہلکاروں کے بچوں کو علاج معالجے کیلئے مزید 19 لاکھ روپے سے زائد جاری کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے ہیڈ کانسٹیبل امداد حسین کو چار سالہ بیٹے عبدالرافع کے کوکلئیر امپلانٹ کیلئے 15 لاکھ روپے دئیے گئے، کوکلئیر امپلانٹ سرجری کے بعد کم سن عبدالرافع سننے کے قابل ہوجائے گا اور نارمل زندگی گذارے گا، آئی جی پنجاب نے ڈرائیور کانسٹیبل پرویز اختر کو سات سالہ معذور بیٹے ایان کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے، پی ٹی ایس سرگودھا کے کانسٹیبل محسن عباس کو بیٹے منظر عباس کے علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے، ڈرائیور کانسٹیبل ریاست علی کو تھیلیسیمیا سے متاثرہ بیٹے عون محمد کے علاج کیلئے 70 ہزار روپے دئیے گئے جبکہ متوفی ہیڈ کانسٹیبل سید اعجاز حسین شاہ کے بیٹے کو گردوں کے علاج کیلئے 70 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ہمارے پھول پراجیکٹ کے تحت بھی ویلفیئر برانچ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے بھرپور معاونت کر رہی ہے اورتھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو بلڈ ٹرانسفیوزن اخراجات کیلئے ماہانہ وظائف بھی دئیے جا رہے ہیں،۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 20)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Friday, January 5, 2024