پولیس اسٹیشن ڈائریز: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈی پی او خوشاب اور انکی ٹیم سے ملاقات

پولیس اسٹیشن ڈائریز: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈی پی او خوشاب اور انکی ٹیم سے ملاقات
خوشاب پولیس کی بروقت کاروائیوں اور موثر انوسٹی گیشن کی بدولت جرائم کی شرح میں 31 فیصد کمی آئی، ڈی پی او خوشاب
خوشاب کے تمام 09 تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ آئی جی پنجاب
 ماڈل تھانوں میں حضرت واصف علی واصف، خوشونت سنگھ، احمد ندیم قاسمی، شہدا خوشاب پولیس اور علاقائی ثقافت کی جھلک نمایاں ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو آئی ٹی ٹیکنالوجی کے موثرا ستعمال سے جرائم کی سرکوبی کا ٹاسک دیا،
سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز کو ڈاکٹرز، وکلا اور دیگر سول سوسائٹی کی انسپکشن کیلئے پیش کیا جائے، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس اسٹیشن ڈائریزکے سلسلے میں ڈی پی او خوشاب اور انکی ٹیم سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے خوشاب پولیس کی گذشتہ چار ماہ کی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خوشاب پولیس کی بروقت کاروائیوں اور موثر انوسٹی گیشن کی بدولت خوشاب میں جرائم کی شرح میں 31 فیصد کمی آئی ہے۔ ڈی پی او خوشاب نے بتایا کہ ضلع کے تمام 09 تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقل کیا جا چکا ہے اور ان ماڈل تھانوں میں حضرت واصف علی واصف، خوشونت سنگھ، احمد ندیم قاسمی، شہدا خوشاب پولیس اور علاقائی ثقافت کی جھلک کو نمایاں کیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے خوشاب کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے جرائم کے قلع قمع کیلئے جاری آپریشنز بارے گفتگو کی، بدنام زمانہ دھوتی گینگ کے 13مجرمان کی گرفتاری، اجتماعی زیادتی، اوور سیز پاکستانی کے گھر ڈکیتی، بلائنڈ مرڈرز کامیابی سے ٹریس کرنے پر ایس ایچ اوز کی کارکردگی کو سراہا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس تحفظ سنٹر خوشاب کے پلیٹ فارم سے سماجی مشکلات کا شکار افراد کے لئے مثالی خدمات قابل ستائش ہیں جس کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیاجائے۔ خوشاب سے آئے شہریوں نے بروقت کاروائی اور انصاف کی فراہمی پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو جرائم کی سرکوبی کا ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثرا ستعمال سے مجرمان کے قلع قمع کے ساتھ ساتھ شہریوں کو خدمات کی فراہمی کا عمل مزید آسان کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ خلوص نیت اور اچھے اخلاق سے شہریوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ باقی چھوڑی جائے اور سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز کو ڈاکٹرز، وکلا اور دیگر سول سوسائٹی کی انسپکشن کیلئے پیش کیا جائے۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 19)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, January 5, 2024