Jan 05, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر اور میڈیکل اخراجات کی ادائیگی کیلئے معاونت جاری ہے جس کے سلسلہ میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو ہیلتھ ویلفیئر کے سلسلہ میں مزید 26 لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے غازی اہلکار احسان الحق کو علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے،ڈی جی خان کے زخمی اے ایس آئی اقبال حسین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے، وہاڑی پولیس کے زخمی اے ایس آئی محمد اشرف کو علاج معالجے کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ لاہور پولیس کے زخمی ہیڈ کانسٹیبل محمد الیاس کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
****************