Jan 05, 2024
پنجاب پولیس نے قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونے والا ایک اور خطرناک اشتہاری گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد رواں برس کے پہلے چار دنوں میں بیرون ملک سے گرفتار اے کیٹیگری اشتہاریوں کی تعداد 03 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اشتہاری محمد کاشف نے گذشتہ برس جنوری میں ایمن آباد گوجرانوالہ میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، سپیشل آپریشن سیل گوجرانوالہ کی ٹیم نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا اور دبئی پولیس کی معاونت سے اشتہاری کو گرفتار کیا، پنجاب پولیس کی ٹیم اشتہاری محمد کاشف کو لے کر دبئی سے پاکستان پہنچ گئی ہے.
(روز نامہ آواز)
*****************
