آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے لاہور کے مختلف تھانوں اور پولیس دفاتر کے اچانک دورے،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے لاہور کے مختلف تھانوں اور پولیس دفاتر کے اچانک دورے،
آئی جی پنجاب کی سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن اچھرہ اور سی آئی اے آفس اچھرہ کی انسپکشن،
آئی جی پنجاب نے سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقلی کے بعد تھانوں میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا،
ڈاکٹر عثمان انور نے سی آئی اے آفس اچھرہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ بھی کیا،
آئی جی پنجاب نے سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن اور گلبرگ کے دورے کئے،
فرنٹ اینڈ اور بیک اینڈ میں تھانوں کی تقسیم،کیومیٹک مشینوں کی تنصیب، ایف آئی آرز کی ٹائم لائنز سے سروس ڈیلیوری بہتر ہوئی، ڈاکٹر عثمان انور
سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقلی کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے تمام تھانے شہریوں کی انسپکشن کیلئے حاضر ہیں۔ آئی جی پنجاب
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور کے مختلف تھانوں اور پولیس دفاتر کے اچانک دورے کیے،آئی جی پنجاب نے سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن اچھرہ اور سی آئی اے آفس اچھرہ کی انسپکشن کی، انھوں نے سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقلی کے بعد تھانوں میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور سی آئی اے آفس اچھرہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔بعدا زاں آئی جی پنجاب نے سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن اور گلبرگ کے دورے بھی کئے،ڈاکٹر عثمان انور نے تھانوں میں جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقلی سے تھانوں کی ورکنگ میں خاطر خواہ بہتری آرہی ہے،فرنٹ اینڈ اور بیک اینڈ میں تھانوں کی تقسیم،کیومیٹک مشینوں کی تنصیب، ایف آئی آرز کی ٹائم لائنز سے سروس ڈیلیوری بہتر ہوئی۔ سینئر پولیس افسران نے آئی جی پنجاب کو جاری تعمیراتی کاموں بارے بریف کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سپیشل انیشئیٹو پروٹوکول پر منتقلی کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے تمام تھانے شہریوں کی انسپکشن کیلئے حاضر ہیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 17)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, January 4, 2024