آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکا سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز رابرٹس کلب کا دورہ،
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید کی سپیشل برانچ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات بارے بریفنگ،
سپیشل برانچ پنجاب کے انفراسٹرکچر، سرویلنس آلات کی مکمل اپ گریڈیشن کی گئی ہے، ذوالفقار حمید
سپیشل برانچ کے افسران اور سٹاف کی ویلفیئر اور ریگولرائزیشن کے اقدامات کئے گئے، بریفنگ
گذشتہ سال سپیشل برانچ کے 600 سے زائد ملازمین کو ریگولر کیا گیا، بریفنگ
سپیشل برانچ میں انفراسٹرکچر، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، آٹومیٹڈ انٹیلی جنس رپورٹنگ سسٹم میں لائی گئی جدت قابل ستائش ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز رابرٹس کلب کا دورہ کیا، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو خوش آمدید کہا،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید نے سپیشل برانچ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات بارے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی۔ سپیشل برانچ میں کی گئی آٹومیشن اینڈ اپ گریڈیشن سے بھی آگاہ کیا۔سپیشل برانچ کے عملے کو معیاری مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کے لئے جدید آئی ٹی ایپس کی سہولت فراہم کی گئی ہے، سپیشل برانچ پنجاب کے انفراسٹرکچر، سرویلنس آلات کی مکمل اپ گریڈیشن کی گئی ہے،رابرٹس کلب کی بحالی، کینن اور بینیان کلبس کی تزئین و آرائش عمل میں لائی گئی،گذشتہ سال سپیشل برانچ کے 600 سے زائد ملازمین کو ریگولر کیا گیا۔سپیشل برانچ کے افسران اور سٹاف کی ویلفیئر اور ریگولرائزیشن کے اقدامات کئے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سپیشل برانچ میں انفراسٹرکچر، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، آٹومیٹڈ انٹیلی جنس رپورٹنگ سسٹم میں لائی گئی جدت قابل ستائش ہے، گڈ گورننس یقینی بنانے کے لئے سپیشل برانچ کے اشیا ضروریہ کے مانیٹرنگ سسٹم، ویریفیکشنز ماڈیولز شاندار ہیں، سپیشل برانچ میں ہیومن ریسورس کی کمی کے پیش نظر آئی ٹی اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سپیشل برانچ پنجاب نے گزشتہ سال 21 ہیڈ بارے 1350 سے زائد رپورٹس جاری کیں اور حساس مقامات، چینی و غیر ملکی تنصیبات سے متعلق رپورٹس کا اجرا کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ، کمانڈنٹ پی سی، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک، ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن، ایم ڈی سیف سٹیز، ڈی آئی جیز اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر 16)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, January 4, 2024