پنجاب پولیس نے قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونے والا ایک اور خطرناک اشتہاری گرفتار کر لیا

پنجاب پولیس نے قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونے والا ایک اور خطرناک اشتہاری گرفتار کر لیا
رواں برس کے پہلے چار دنوں میں بیرون ملک سے گرفتار اے کیٹیگری اشتہاریوں کی تعداد 03 ہو گئی۔
اشتہاری محمد کاشف نے گذشتہ برس جنوری میں ایمن آباد گوجرانوالہ میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا دیگر ممالک میں مقیم خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے قتل کی واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہونے والا ایک اور خطرناک اشتہاری گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد رواں برس کے پہلے چار دنوں میں بیرون ملک سے گرفتار اے کیٹیگری اشتہاریوں کی تعداد 03 ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اشتہاری محمد کاشف نے گذشتہ برس جنوری میں ایمن آباد گوجرانوالہ میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، سپیشل آپریشن سیل گوجرانوالہ کی ٹیم نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا اور دبئی پولیس کی معاونت سے اشتہاری کو گرفتار کیا، پنجاب پولیس کی ٹیم اشتہاری محمد کاشف کو لے کر دبئی سے پاکستان پہنچ گئی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ایک اور اے کیٹیگری خطرناک اشتہاری گرفتار کرنے پر سپیشل آپریشن سیل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین وارداتوں کے بعد بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاریوں کو تعاقب جاری رکھا جائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہاشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے اور انٹرپول کے ساتھ موثر کوارڈینیشن یقینی بنائی جائے اور اشتہاریوں کو واپس لاکر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر 14)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, January 4, 2024